روس سے کشیدگی ختم ہونے پر ترکی، داعش پر حملے تیز کرے گا

اتوار 6 دسمبر 2015 14:49

روس سے کشیدگی ختم ہونے پر ترکی، داعش پر حملے تیز کرے گا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 دسمبر۔2015ء) ایک امریکی عہدیدار نیکہا ہے کہ روس اور ترکی کے حالیہ تنازع کے باعث امریکا نے اپنی قیادت میں داعش کے خلاف شام میں کئے جانے والے فضائی حملوں میں ترکی کے کردار میں توسیع کے مطالبے پر وقتی طور پر عملدرآمد موٴخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واشنگٹن نے اپنے فیصلے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقرہ اور ماسکو کے درمیان کشیدہ تعلقات کو ٹھنڈا کرنے کے لئے وقت دینے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے داعش کے خلاف جنگ میں ترکی سے اہم کردار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ فرانس کے فضائی حملوں اور حال ہیں میں برطانیہ کی جانب بھی داعش کے خلاف جنگ میں شمولیت کے بعد ترکی کا اس معاملے اہم کردار وقت کا تفاضہ ہے۔

(جاری ہے)

شامی بحران میں ترکی جنگ زدہ ملک شام کے ساتھ اپنی جنوبی سرحد کو تحفظ دے کر اہم کردار ادا کر رہا ہے کیونکہ عالمی برادری کو اس بات پر گہری تشویش رہی ہے کہ داعش، شام اور ترکی سرحد کو سپلائی اور جنگجووٴں کی سمگلنگ کے روٹ کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

حالیہ دنوں کے اندر ترکی کے شام میں فضائی حملوں کے بارے میں یہ الزام لگایا جاتا رہا ہے کہ ان کا ہدف داعش کے بجائے کردستان ورکرز پارٹی رہی ہے۔ امریکی عہدیداروں کی جانب سے لیک کردہ معلومات میں بتایا گیا ہے کہ ترک ایف سولہ طیاروں نے ایسی فضائی کارروائیوں میں شرکت کی ہے جس کا مقصد شامی اپوزیشن کی مدد تھا تاکہ وہ داعش کے زیر قبضہ دو دیہات کا کنڑول شدت پسند تنظیم سے دوبارہ واپس لے سکیں۔

ادھر ترکی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کی فوج نے داعش کے خلاف ابتک ہونے والے فضائی حملوں کے اندر نصف میں شرکت کی اور امریکا کو لاجسٹک مدد سمیت متعدد اہداف کی نشاندہی میں بھی مدد کی۔اس ضمن میں سب سے اہم پیش رفت یہ تھی کہ ترکی نے اپنی اینجرلک ائر بیس کو اتحادی طیاروں کے لئے کھولا تاکہ وہ اسے داعش کے خلاف حملوں کے لئے استعمال کر سکیں۔انقرہ اور ماسکو کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باوجود اتحادی فوج کے شام پر حملے متاثر نہیں ہوئے۔ امریکا اس کشیدگی کا جلد خاتمہ چاہتا ہے تاکہ ترکی شام کے اندر فضائی حملوں میں زیادہ موٴثر کردار ادا کر سکے۔

متعلقہ عنوان :