لاہور، سٹیج ایکٹریس ثوبیہ رانا نے خودکشی کر لی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 6 دسمبر 2015 14:53

لاہور، سٹیج ایکٹریس ثوبیہ رانا نے خودکشی کر لی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5دسمبر۔2015ء)اسٹیج کی اداکارہ ثوبیہ رانا نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر خود کشی کر لی ۔ بتایا گیا ہے کہ سندر کے علاقہ میں رہائش پذیر اسٹیج کی اداکارہ ثوبیہ رانا کی لاش گھر کے ایک کمرے میں پنکھے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی ۔

(جاری ہے)

اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر جناح ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے ہفتہ کی رات مقامی تھیٹر میں زیر نمائش ڈرامے میں اپنی پرفارمنس دی تھی ۔ پولیس نے اصل وجوہ تک پہنچنے کےلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔