انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی

اتوار 6 دسمبر 2015 15:08

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی06دسمبر۔2015ء) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف چار ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے گی۔ انگلینڈ کی ٹیم دورے کا آغاز جنوبی افریقہ انویٹیشن الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے کرے گی جو 15 سے 17 دسمبر تک پوٹچیفسٹورم میں کھیلا جائے گا۔

انگلش ٹیم دوسرا ٹور میچ 20 سے 22 دسمبر تک کھیلے گی۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک ڈربن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 2 سے 6 جنوری تک کیپ ٹاؤن، تیسرا 14 سے 18 جنوری تک جوہانسبرگ جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 22 سے 26 جنوری تک سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 3 فروری، دوسرا 6 فروری، تیسرا 9 فروری، چوتھا 12 فروری جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 19 فروری اور دوسرا 21 فروری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :