سانحہ نلتر کا چشم دید گواہ ہوں ، انکوائری رپورٹ سامنے لائی جائے،ملائیشین ہائی کمشنر کا حکومت سے مطالبہ

رپورٹ سامنے نہ لانے پر سفارتی حلقوں میں بے چینی پائی جاتی ہے،انٹرویو

اتوار 6 دسمبر 2015 15:30

سانحہ نلتر کا چشم دید گواہ ہوں ، انکوائری رپورٹ سامنے لائی جائے،ملائیشین ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن06دسمبر۔2015ء) پاکستان میں تعینات ملائشین ہائی کمشنر ڈاکٹر ہاسرل ثانی مجتیار نے کہا ہے کہ سانحہ نلتر کا چشم دید گواہ ہوں حکومت پاکستان انکوائری رپورٹ سامنے لائے ۔

(جاری ہے)

پاک ملائشین تجارتی تعلقات میں مزید بہتری کے لئے سیمینار کرائیں گے، ایک انٹرویو میں ملائشین ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان سے سالانہ 80 ہزار پاکستانی ملائشیا میں مستقل رہ رہے ہیں اس میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ 2 کروڑ 80 لاکھ سیاح سالانہ ان کے ملک جاتے ہیں ملائشیا پاکستان سے بیف اور سبزیاں درآمد کرتا ہے پاکستان ملائشیا سے 1.2 ڈالر صرف پام آئل درآمد کرے گا پاکستان دنیا میں پام آئل ان پورٹ کرنے والا 5 واں بڑا ملک ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سانحہ نلتر کے چشم دیدگواہ ہیں اس میں دہشت گردی کا عنصر شامل نہیں کیا یہ ایک مکنیکل فالٹ تھا تاہم ان ہیلی کاپٹرز کی حالت ٹھیک نہیں تھی آگ بجھانے والے آلات نہں تھے سیفٹی بیلٹ بھی قابل استعمال نہ تھے ۔

سفارتی حلقوں میں بے چینی ہے اس بارے رپورٹ سامنے لائی جائے ۔