بلدیاتی انتخابات میں ریلی نکا لنے پر الیکشن کمیشن کا فاروق ستار اور شیری رحمن کو شوکاز نوٹس جاری

دونوں رہنماؤں سے 7 روز کے اندر جواب طلب

اتوار 6 دسمبر 2015 15:35

بلدیاتی انتخابات میں ریلی نکا لنے پر الیکشن کمیشن کا فاروق ستار اور ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن06دسمبر۔2015ء) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ریلی نکالنے پر الیکشن کمیشن نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما فاروق ستار اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمن کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے فاروق ستار اور شیری رحمن دونوں رہنماوں سے 7 دن کے اندر جواب طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

مْتحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کو شوکاز نوٹس لیاقت آباد میں 26 نومبر کو ریلی نکالنے پر جاری کیا گیا۔یاد رہے کہ ایم کیو ایم نے نائن زیرو کے قریب سے ریلی نکالی تھی جس کو مزار قائد کے پاس پولیس رکاوٹیں کھڑی کرکے آگے جانے سے روک دیا تھا، متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی کے قریب قائم رینجرز ہیڈ کوارٹرز تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا، بنیادی طور پر یہ ریلی ایم کیو ایم کے کورنگی سیکٹر پر رینجرز کے چھاپے کے خلاف تھی جہاں سے سیکٹر انچارج سمیت دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار افراد پر ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔