رواں ہفتے کے اختتام پر کم آمدنی والے گروپ کیلئے ہفتہ وارمہنگائی میں 0.33فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

کم آمدنی والے گروپ کیلئے ایس پی آئی گزشتہ ہفتے کے 210.60پوائنٹ سے کم ہو کر 209.91پوائنٹ کی سطح پر آگیا 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی 15اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ 29اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں

اتوار 6 دسمبر 2015 16:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 دسمبر۔2015ء)رواں ہفتے کے اختتام پر کم آمدنی والے گروپ کیلئے ہفتہ وارمہنگائی میں 0.33فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کم آمدنی والے گروپ کیلئے ایس پی آئی گزشتہ ہفتے کے 210.60پوائنٹ سے کم ہو کر 209.91پوائنٹ کی سطح پر آگیااس طرح گزشتہ ہفتے کی 218.81 کی نسبت زیر جائزہ ہفتے کے دوران کمبائنڈ انکم گروپ کیلئے ایس پی آئی 218.39پوائنٹ ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

زیر جائزہ ہفتے کے دوران 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی  15اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 29اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ 3دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر پیاز،ٹماٹر،گڑ،چینی،چاول باسمتی،دال،آلو اور لہسن کی قیمتوں میں کمی ہوئی  ایل پی جی سلنڈر،سیگریٹ،کیلا،چکن،انڈے،گندم کا آٹا ،مٹی کا تیل،مونگ دال،گندم کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دریں اثناء کم آمدنی والے گروپ کیلئے ایس پی آئی گزشتہ ہفتے کے 210.60پوائنٹ سے کم ہو کر 209.91پوائنٹ کی سطح پر آگیا۔