رواں مالی سال 2015-16ء کے ماہ اکتوبر میں پھلوں کی ملکی برآمدات میں 1.7ملین ڈالرکا اضافہ دیکھا گیا

صرف ایک ماہ کے قلیل عرصے میں پھلوں کی ملکی برآمدات کا حجم 25.7ملین ڈالر تک بڑھ گیا

اتوار 6 دسمبر 2015 16:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 دسمبر۔2015ء) رواں مالی سال 2015-16ء کے ماہ اکتوبر میں پھلوں کی ملکی برآمدات میں 1.7ملین ڈالرکا اضافہ دیکھا گیا رپورٹ کے مطابق پھلوں کی برآمدات کے شعبہ کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2014-15ء میں اکتوبر 2014کے دوران پھلوں کی ملکی برآمدات کا حجم 24ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا جبکہ رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران صرف ایک ماہ کے قلیل عرصے میں پھلوں کی ملکی برآمدات کا حجم 25.7ملین ڈالر تک بڑھ گیااسطرح گزشتہ مالی سال کے ماہ اکتوبر کے مقابلے میں رواں مالی سال میں اسی ماہ کے دوران پھلوں کی ملکی برآمدات میں 1.7ملین ڈالر کاخوش آئند اضافہ ہوا ہے �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :