اوپیک کی طرف سے تیل کی پیداوارمیں کمی نہ لانے کے فیصلے نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گرا دیں

اتوار 6 دسمبر 2015 16:16

اوپیک کی طرف سے تیل کی پیداوارمیں کمی نہ لانے کے فیصلے نے عالمی مارکیٹ ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 دسمبر۔2015ء)تیل برآمدکرنے والی تنظیم اوپیک کی طرف سے تیل کی پیداوارمیں کمی نہ لانے کے فیصلے نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گرا دیں ہیں۔

(جاری ہے)

نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں یوایس بنچ مارک کروڈ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں اوپیک کا فیصلہ سامنے آنے کے ساتھ ہی 2 اعشاریہ7 فیصد یا سوا ڈالر فی بیرل گر گئی اور اس کی جنوری کے لئے سپلائی 39اعشاریہ97 ڈالر پر بند ہوئی۔ جبکہ انٹرنیشنل بنچ مارک فار آئل برنٹ نارتھ سی کروڈ کی جنوری کے لئے سپلائی کی قیمت میں لندن مرکنٹائل میں84 سینٹ (1اعشاریہ9فیصد)تک گر کر 43 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی ہے۔