حکومت بلوچستان نے گوادر میں عالمی سطح کے ہوائی اڈے کی تعمیر کے لیے چار ہزار تین سو ایکڑاراضی مختص کردی

گوادرائیرپورٹ کیلئے اراضی مختص سب سے بڑافضائی اڈا ہوگا

اتوار 6 دسمبر 2015 16:18

حکومت بلوچستان نے گوادر میں عالمی سطح کے ہوائی اڈے کی تعمیر کے لیے چار ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 دسمبر۔2015ء) حکومت بلوچستان نے گوادر میں عالمی سطح کے ہوائی اڈے کی تعمیر کے لیے چار ہزار تین سو ایکڑاراضی مختص کردی ہے۔ حکومت چین کے اشتراک سے نئے سال کے آغاز پر گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر شروع کردی جائیگی منصوبے پر 247اعشاریہ22ارب روپے لاگت آئے گی تکمیل 30ماہ کی قلیل مدت میں ہوگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گوادرانٹرنیشنل ائیرپورٹ کے رن وے کی لمبائی 12 ہزار فٹ ہوگی اس طرح یہ پاکستان کاسب سے بڑاائیر پورٹ ہوگاجس میں سفر کی جدید ترین عالمی معیار کی سہولیات ہوں گی۔گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی تعمیر سے پاکستان کے مجموعی تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا جس سے نہ صرف جنوبی وسط اشیاء اور مڈل ایسٹ کے تجارتی تعلقات مستحکم ہوں گے بلکہ علاقائی ٹرانسپورٹ اور تجارت کیلئے بھی گوادر مرکزی حیثیت کا حامل پورٹ بن جائے گا۔

بلوچستان حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ گوادر کے عوام کیلئے اس شہر اور علاقے کی ترقی کے عمل میں بھر پور شرکت صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں میں شرکت داری کے لیے اہم اقدامات وفیصلہ سازی کی جارہی ہے تاکہ بلوچستان خصوصاً گوادر کے عوام پر ترقی کے اثرات نمایاں ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :