یہ کہنا غلط ہوگا کہ پیپلز پارٹی ختم ہوگئی‘ اگلے الیکشن میں دوبارہ نظر آئیں گے

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 6 دسمبر 2015 16:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 دسمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ یہ کہنا غلط ہوگا کہ پیپلز پارٹی ختم ہوگئی‘ اگلے الیکشن میں دوبارہ نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ کراچی آپریشن پر ہمارے بھی تحفظات تھے لیکن قومی مفاد کی خاطر مخالفت نہیں کی لیاری میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کی وجہ سے ہمارے امیدواروں کو گینگ وار کے کارندوں نے ٹارگٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہوگا کہ پیپلز پارٹی ختم ہوگئی ہے۔ پیپلز پارٹی اگلے الیکشن میں نظر آئے گی۔

متعلقہ عنوان :