آفریدی کے سلہٹ کا کپتان بنتے ہی ٹیم کی شاندار کارکردگی،مخالف ٹیم 58رنز پر ڈھیر

اتوار 6 دسمبر 2015 16:42

آفریدی کے سلہٹ کا کپتان بنتے ہی ٹیم کی شاندار کارکردگی،مخالف ٹیم 58رنز ..

میر پو ر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 دسمبر۔2015ء ) بنگلہ دیش پریمئیرلیگ (بی پی ایل)کے 21 ویں میچ میں سلہٹسپر سٹار نے بریسال بلزکو 9وکٹوں سے شکست دے دی ۔ سلہٹ سپر سٹا ر نے 59رنز کا حد ف ایک وکٹ کے نقصا ن پر 11.2اوورز میں حا صل کر لیا ۔ سلہٹ سپر سٹا ر کی جانب سے جنید صدیقی نے 33اور نو رالحسن نے 12رنز سکو ر کیے ، بریسال بلزکی جانب سے محمد سمیع نے 16رنز سکو ر کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو میر پور کر کٹ سٹیڈیم ڈھاکہ میں سلہٹ سپر سٹا ر کے کپتان شاہد خان آفرید ی نے ٹا س جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ، بریسال بلزکی ٹیم پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے 16اوورز میں 58رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ، بریسال بلزکی جانب سے 9بیسٹ مین ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ، محمد سمیع 16اور ڈیوائز 12رنز بنا کر نما یاں بلے باز رہے،سلہٹ سپر سٹا ر ز کی جانب سے روی بوپار نے 3 ، شاہد آفریدی، محمد شاہد اور حسین نے 2 ،2 کھلا ڑیو ں کو آؤ ٹ کیا۔

شاہد آفریدی نے 4اوورز میں 5رنز دیکر 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔سلہٹ سپر سٹا ر نے 59رنز کا حد ف ایک وکٹ کے نقصا ن پر 11.2اوورز میں حا صل کر لیا ۔ سلہٹ سپر سٹا ر کی جانب سے جنید صدیقی نے 33اور نو رالحسن نے 12رنز سکو ر کیے ، بر سلز بلز کی جانب سے محمد سمیع نے 16رنز سکو ر کیا۔