کراچی، جے یو آئی کے3چیئرمین اور4وائس چیئرمین سمیت20 سے زائد بلدیاتی ارکان منتخب
یو سی 3پٹھان کالونی سے سید اکبر شاہ ہاشمی،جے یو آئی ضلع ملیر کے امیر مولانا احسان اللہ ٹکروی، یو سی 2ضلع ملیرسے چیئرمین کامیاب
اتوار 6 دسمبر 2015 16:50
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 دسمبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام نے کراچی میں چیئر مین 2،وائس چیئر مین 3اور وارڈز جنرل کونسلرز کی نشستیں حاصل کرلی ہیں۔ جے یو آئی سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان کے مطابق جمعیت علماء اسلام ہفتے کو کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تمام تر رکاوٹوں ، مخالفین کے نا مناسب رویّے کے باوجود20سے زائد بلدیاتی نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
ضلع غربی یو سی 3پٹھان کالونی میں جے یو آئی ضلع غربی کے جنرل سیکریٹری سید اکبر شاہ ہاشمی چیئر مین ، یو سی 2ضلع ملیر میں جے یو آئی ضلع ملیر کے امیر مولانا احسان اللہ ٹکروی،یوسی پختون آبادمنگھوپیر سے نورمحمد بھاری اکثریت سے چیئر مین منتخب ہوگئے ہیں، یو سی 28ضلع غربی سے وائس چیئر مین حاجی محمد رفیق ،،یوسی6 پختون آبادمنگھوپیر نیوسلطان آبادسے مفتی محمدخالد، یو سی 20پہاڑ گنج ضلع وسطی سے وائس چیئر مین مولانا سلطان محمود ،یو سی 10پیر آباد سے وائس چیئر مین مولانا عبدالقدیم، ضلع غربی یو سی 3پٹھان کالونی وارڈ نمبر2، میں محمد عمر ، وارڈ 4میں مولانا ضیاء الحق ، یو سی 10ضلع غربی قصبہ کالونی وارڈ نمبر 1قاری روح الامین ، یو سی مواچھ گوٹھ سے وارڈ کونسلر مولانا شمس الدین ، غربی یو سی4 میٹروویل وارڈ نمبر 2 سے سردار حسین وارڈ کونسلر ،، یو سی 20پہاڑ گنج ضلع وسطی وارڈ4سے گل نصیب خان ،یوسی6 پختون آبادمنگھوپیر سے مولانا خلیل اللہ ،غلام بادشاہ وارڈکونسلرز اورحاجی اثرجان گجرڈسٹرکٹ کونسلرجے یو آئی کے انتخابی نشان کتاب پر منتخب ہوئے ہیں،بعض یوسیزپرجے یو آئی کے حمایت یافتہ اآزاد پینلزنے بھی کامیابی حاصل کی ہے جبکہ متعدد یو سیز میں جے یو آئی و اتحادی امیدواروں کو مخالف امیدوارں پر برتری حاصل ہے،قاری محمد عثمان نے تمام منتخب ارکان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نامساعد حالات اور غیر محسوس انداز میں پیدا کی گئی رکاوٹوں کے باوجود جے یو آئی امید واروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی کراچی کے عوام کا جے یو آئی پر اعتماد کا اظہار ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.