تحمل،برداشت اور افہام و تفہیم سے کام لیا جائے ،مرزا یوسف حسین

اتوار 6 دسمبر 2015 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 دسمبر۔2015ء) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کی تربیتی نشست سے خطاب کے دوران مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ تحمل ،برداشت اور افہام و تفہیم سے کام لیا جائے ۔

(جاری ہے)

تاکہ شہر کو امن کا گہوارا بنانے میں مدد مل سکے ،کیونکہ یہ شہر سب کا ہے اور اس کی تعمیر و ترقی اور استحکام کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ،کیونکہ اس وقت ملک دشمن قوتیں وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں اور کالعدم مذہبی جماعتیں نام بدل کر کام کررہی ہیں اور ان کا مقصد مکتب و مسلک کے نام پر انسانوں کا قتل عام کروانا ہے ،ایسے میں ہر محب وطن شہری کا فرض بنتا ہے کہ وہ عملی جدوجہد کیلئے نفرتوں کا خاتمہ اور باہمی اتحاد اور وحدت کو فروغ دیں۔

اس موقع پر علامہ اظہر حسین نقوی ،سہیل مرزا ،سید علی اوسط ،حسن صغیر عابدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ شہر کراچی میں تسلسل سے ہونیوالی دہشت گردی اب ختم ہونی چاہیئے ،کیونکہ عوام دہشت گردی سے پریشان ہیں ۔