ماریا شرا پووا با اثر خواتین کی فہرست میں 17 ویں نمبر پر

اتوار 6 دسمبر 2015 17:22

ماریا شرا پووا با اثر خواتین کی فہرست میں 17 ویں نمبر پر

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی06دسمبر۔2015ء) فوربس میگزین نے کھیلوں کی دنیا سے متعلق با اثر ترین خواتین کی فہرست تیار کی ہے جس میں روس کی نامور ٹینس سٹار ماریا شرا پووا 17 ویں نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

پہلا مقام نیسکار موٹر ریلی منظم کرنے والی انٹرنیشنل سپیڈوے کارپوریشن کی ڈائریکٹر جنرل لیسا کینیڈی کو حاصل ہوا۔ فہرست میں کل 26 خواتین کے نام درج ہیں۔ واضح رہے کہ ماریا شرا پووا دس ایسی خواتین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جو گرینڈ سلیم مقابلے میں شامل تمام ٹورنامنٹ جیت چکی ہیں۔ 28 سالہ شراپووا اس وقت ڈبلیو ٹی اے رینکنگ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔