کیلیفورنیا حملہ، پاکستان کی امریکہ کو مدد کی پیشکش، اسلام امن پسند مذہب ہے، ایک شخص کی غلطی کا الزام مذہب پر نہیں ڈالا جا سکتا، وزیر داخلہ چوہدری نثار

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 6 دسمبر 2015 17:46

کیلیفورنیا حملہ، پاکستان کی امریکہ کو مدد کی پیشکش، اسلام امن پسند ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6دسمبر۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کیلیفورنیا واقعے پر امریکی حکومت کو مدد کی پیشکش کی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر امریکی حکومت نے مدد مانگی تو بین الاقوامی قوانین کے تحت مدد کی جائے گی، انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں کسی امریکی وفد نے ملاقات نہیں کی نہ ہی کیلیفورنیا حملے پر کسی قسم کی کوئی بات ہوئی، میڈیا خبریں چلاتے ہوئے احتیاط کرے. انہوں نے کہا کہ کیلیفورنیا حملے میں ملوث خاتون کے خاندان کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے، یہ خاندان 20سے 25سال پہلے سعودی عرب منتقل ہوا، وہیں اس کی شادی بھی ہوئی، انہوں نے کہا کہ تاشفین ملک پاکستان آتی جاتی رہی ہے، تعلیم بھی حاصل کی، انہوں نے واقعہ کو مسلمانوں سے جوڑنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے، کسی ایک شخص کی غلطی کا الزام مذہب پر نہیں ڈالا جا سکتا�

(جاری ہے)