پاکستانی باکسرمحمدوسیم نے اپنی دوسری پروفیشنل فائٹ جیت لی

اتوار 6 دسمبر 2015 18:32

پاکستانی باکسرمحمدوسیم نے اپنی دوسری پروفیشنل فائٹ جیت لی

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6دسمبر۔2015ء) پاکستانی باکسر محمدوسیم نے اپنی دوسری پروفیشنل فائٹ بھی جیت لی۔ سپرفلائی ویٹ کیٹگری میں محمد وسیم نے انڈونیشین حریف کو ناک آوٴٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈکا باکسنگ رنگ پاکستانی باکسر محمد وسیم کے نام رہا۔تھائی بادشاہ کی سالگرہ کے موقع پرکنگز کپ میچ میں کاانعقاد کرایاگیا۔

(جاری ہے)

دوسری پروفیشنل فائٹ کے لئے رنگ میں اترنے والے محمدوسیم کا مقابلہ انڈونیشین حریف سے تھا، پہلے راوٴنڈ سے محمدوسیم کے تابڑتوڑ حملوں نے حریف باکسرکے چھکے چھڑادئیے۔انڈونیشین باکسرابتدائی دو راوٴنڈ میں محمدوسیم حملوں کوبرداشت کرتے رہے، لیکن تیسرے راوٴنڈ میں حریف باکسر کی ہمت جواب دے گئی، محمدوسیم نے ناک آوٴٹ پر دوسری پروفیشنل فائٹ اورسپرفلائی ویٹ کاٹائٹل اپنے نام کیا۔