برطانوی افراد نے برطانوی وزیر اعظم کے فیس بک پیج کو رپورٹ کرنا شروع کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 6 دسمبر 2015 18:43

برطانوی افراد نے برطانوی وزیر اعظم کے فیس بک پیج کو رپورٹ کرنا شروع ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5دسمبر۔2015ء) برطانوی صارفین سمیت ساری دنیا کے لوگ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے فیس بک پیج کو رپورٹ کر رہے ہیں۔ اس رپورٹنگ کی وجہ وہ ”پرتشدد“ فیس بک پوسٹ ہے جو ڈیوڈ کیمرون نے داعش پر حملوں کی حمایت کی تھی۔ برطانوی وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ہاؤس نے برطانیہ کو محفوظ رکھنے کے لیے درست فیصلہ کیا ہے۔

شام پر فوجی ایکشن بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے یہ فیس بک پوسٹ ویسٹ منسٹر کے داعش کے مضبوط ٹھکانوں پر حملے کے فیصلے کے بعد کی۔ اس فیصلے کے خلاف کافی احتجاج بھی دیکھنے میں آیا۔ وزیراعظم کی پوسٹ پر اورلا ڈؤڈ راؤڈی نے جواب دیا کہ ڈیوڈ اگلی نسل کو تیسری جنگ عظیم کی طرف دھکیلنے میں مدد دینے کے لیے اچھا کام کیا۔اس نے مزید لکھا کہ آپ نے اور تمام لوگ جنہوں نے اس کے حق میں ووٹ دیا، نہ صرف اپنے بچوں کے مستقبل بلکہ اگلی تمام نسل کے بہترمستقبل کی امید ختم کر دی۔ اب ڈیوڈ کیمرون کی اس پوسٹ کے پرتشدد ہونے پر فیس بک صارفین بطور احتجاج اسے دھڑا دھڑ رپورٹ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :