Live Updates

عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے20دسمبر کو پاکستان واپس آنے کا اعلان کر دیا،عمران خان اور (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سمیت دیگر سے بھی ملاقاتیں کر یں گے ‘ذرائع

اتوار 6 دسمبر 2015 20:05

عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے20دسمبر کو پاکستان واپس ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6دسمبر۔2015ء) عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے20دسمبر کو پاکستان واپس آنے کا اعلان کر دیا ‘تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان اور (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سمیت دیگر سے بھی ملاقاتیں کر یں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری وطن واپسی کے بعد پاکستان عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری کئی ماہ بیرون ملک مقیم رہنے کے بعد 20دسمبر کو لاہور پہنچ رہے جبکہ ان کے استقبال کیلئے عوامی تحر یک کے کارکنوں نے تیاریاں بھی شروع کر دیں جبکہ وہ وطن واپسی پر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقاتیں کر یں گے جن میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائیگی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات