پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقا ت کا جائزہ لے رہے ہیں،بنگلہ دیش ،ہم اس پر غور کررہے ہیں کہ مستقبل میں ہمیں کیا کرنے کی ضرورت ہے ، وزیر خارجہ محمود علی

اتوار 6 دسمبر 2015 20:46

پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقا ت کا جائزہ لے رہے ہیں،بنگلہ دیش ،ہم اس پر ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6دسمبر۔2015ء) بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقا ت کا جائزہ لے رہا ہے ،ہم اس پر غور کررہے ہیں کہ مستقبل میں ہمیں کیا کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوارکو بنگلہ دیشی وزیر خارجہ محمود علی نے بھارت کی جانب سے بنگلہ دیش کو تسلیم کرنے کے 44سال مکمل ہونے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقا ت کا جائزہ لے ر ہے ہیں ،ہمیں کیا کرنا ہے اس بارے میں غور کررہے ہیں۔انکا کہنا تھاکہ پاکستان کے ساتھ ہم اپنے تعلقات کا یقینی طور پر اندازہ کررہے ہیں ہم سوچ رہے ہیں کہ ہمیں کیا کرنے کی ضرورت ہے ۔لیکن تمام مسائل پر مسلسل عمل جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :