حیرت انگیز سمارٹ فون، جسے صابن اور سرف سے دھویا جا سکتا ہے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 7 دسمبر 2015 11:44

حیرت انگیز سمارٹ فون، جسے صابن اور سرف سے دھویا جا سکتا ہے

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7دسمبر2015ء)ایک موبائل بنانے والی کمپنی نے ایسا سمارٹ فون تیار کیا ہے جسے نقصان پہنچائے بغیر صابن وغیرہ سے دھویا جا سکتا ہے۔جاپانی ماہرین کے بنائے ہوئے فون کو دھو کر اس پر سے گرد اور دھبے ہٹائے جا سکتے ہیں۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک عام فون میں ٹوائلٹ میں پانے جانے والے بیکٹریا سے زیادہ بیکٹریاہوتے ہیں۔

لیکن کیوسیرا(Kyocera) کے بنائے ہوئے اس فون کو ہر روز دھویا جا سکتا ہے، جس سے اس پر جراثیم جمع ہونے کے چانس کافی کم ہوجاتےہیں۔ ڈگنو ریفرے(Digno Rafre) نام کے اس سمارٹ فون کو اسی طرح دھویا جا سکتا ہے، جیسے ہم کپڑے دھوتے ہیں۔ یہ فون جاپان میں اگلے ہفتے متعارف کرایا جائے گا۔ اس فون کو بنانے والے ماہرین نے فی الحال اپنے ہونٹ سی لیے ہیں اور یہ نہیں بتایا کہ اس فون کو دھونے سے کس طرح پانی اس کے اندر نہیں جائے گا۔

(جاری ہے)

کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس فون میں سپیکر نہیں۔ آواز ساتھ مربوط ٹشوز سے آتی ہے۔اس کا مطلب ہے فون سے آوز فون کی وائبریشن سکرین سے آتی ہے۔اس فون میں کہیں بھی اوپن سپیکر پورٹ نہیں ہے کہ جس سے پانی اندر جا سکے۔ 5 انچ کے اس فون میں اینڈروئیڈ 5.1 انسٹال ہے۔ اس ڈیوائس کا کیمرہ 13 میگا پکسلر کا ہے۔ فون کی قیمت تقریباً 50 ہزار پاکستانی روپوں کےبرابر ہے۔اسے جاپان سے باہر لانچ نہیں کیا جائے گا۔