قومی ہینڈبال ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی،کوچ سلطان محمود

پیر 7 دسمبر 2015 12:02

قومی ہینڈبال ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی،کوچ ..

اسلام آباد ۔ 07دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 دسمبر۔2015ء)قومی ہینڈ بال ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مرزا سلطان محمود نے کہا ہے کہ قومی ہینڈ بال ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 دسمبر۔2015ء سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے 20 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں محمد عزیر عاطف، محمد زبیر، زاہد علی، حضرت حسین، آصف علی، نویدالرحمن، عاصم سعید، شہزاد طارق، عثمان انجم، آصف حیات، محمد نواز، شاہروز، ذاکر حسین، مبین اشرف، محمد شاہد پرویز، رحمت شاہ، خرم شہزاد، عمران خان، طاہر علی اورعاطف علی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑی دو سیشن صبح و شام بھر پور محنت کر رہے ہیں اور ہفتے میں تین دن جم بھی کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے 2010ء میں بنگلہ دیش میں کھیلی گئی سیف گیمز میں بھارت کو شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور امید ہے کہ قومی ٹیم آئند ہ برس فروری میں بھارت میں ہونے والے سیف گیمز میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالجز اور یونیورسٹی کی سطح پر ہینڈ بال کے مقابلے زیادہ سے زیادہ منعقد کروائے جائیں جس سے ملک میں ہینڈ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔