سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹ بال ٹورنامنٹ، اسلام آباد اکیڈمی کوارٹر فائنل میں داخل

پیر 7 دسمبر 2015 12:02

سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹ بال ٹورنامنٹ، اسلام آباد اکیڈمی کوارٹر ..

اسلام آباد ۔ 07دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 دسمبر۔2015ء)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں اسلام آباد اکیڈمی نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک اسلام آباد اکیڈمی کو اسلام آباد کلب کے خلاف 1-0گول کی برتری حاصل تھی اور اسلام آباد اکیڈمی نے دوسرے ہاف میں مزید دو گو ل کرکے مقابلہ 3-0 سے جیت لیا۔

پہلے ہاف کے 6 ویں منٹ میں اسلام آباد اکیڈمی کی جانب سے ناصر نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی دو سرے ہاف کے 9 ویں منٹ میں ناصر نے ہی گول کرکے اس برتری کو دگنا کرتے ہوئے مقابلہ 2-0 کر دیا، میچ ختم ہونے سے چند منٹ قبل اسلام آباد کے شہباز نے گول کرکے مقابلہ 3-0 گول سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

میچ کمشنر کے فرائض شاہد صدیق جبکہ ریفریز کے چمن خان، صدیق بنگش اور شمعون نے انجام دیئے، اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد زمان، سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں اکبر کلب، مہران کلب، ماڈل ٹاؤن کلب، الفیصل کلب، کرن کلب، ہما کلب، ذیشان کلب، غوری کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب، پونا کلب، القائم کلب، حیدری کلب، ینگسسٹرکلب، قائداعظم کلب، بولان کلب، راوی کلب، جناح کلب، رمناکلب ، پی ٹی سی ایل یوتھ کلب اور اسلام آباد کلب کی ٹیمیں شامل ہیں۔