کیلی فورنیا فائرنگ ، داعش نے ریڈیو پیغام پر ذمہ داری قبول کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 دسمبر 2015 12:06

کیلی فورنیا فائرنگ ، داعش نے ریڈیو پیغام پر ذمہ داری قبول کر لی

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 دسمبر 2015 ء) : شدت پسند تنظیم داعش نے کیلی فورنیا فائرنگ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے . تفصیلات کے مطابق شدت پسند داعش نے ریڈیو پیغام میں کیلی فورنیا میں فائرنگ کے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سین برناڈینو میں فائرنگ کرنے والے دونوں حملہ آور تاشفین ملک اور رضوان فاروق داعش کے پیروکار تھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق تاشفین ملک اور رضوان فاروق داعش سے متاثر ضرور تھے تاہم ان کے داعش سے براہٍ راست روابط کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ واضح رہے کہ سین برناڈینو میں فائرنگ کے واقعے میں 14 افراد ہلاک جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے تھے ، بعد ازاں پولیس مقابلے میں دونوں مبینہ حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا تھا.