ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، دبئی ٹریفک پولیس نے نئے کیمرے نصب کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 دسمبر 2015 12:39

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، دبئی ٹریفک پولیس نے  نئے کیمرے نصب کر دئے

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 دسمبر 2015 ء) :ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اب دبئی ٹریفک پولیس سے بچ نہیں پائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک کی بہتر روانی اور شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے سے روکنے کے لیے دبئی ٹریفک پولیس نے ٹریفک کیمرے نصب کر دئیے ہیں۔ اماراتی ٹریفک پولیس کے چیف نے بتایا کہ اب کوئی بھی کارسوار سیٹ بیلٹ نہ پہننے اور دوران سفر فون پر بات کرنے پر کیمرے کی آنکھ سے بچ نہیں پائے گا کیونکہ دبئی میں جدید ٹیکنالوجی کے کیمرے نصب کر دئے گئے ہیں۔

کرنل سیف المزوری نے بتایا کہ نئے کیمرے اندرون اور بیرون شہر نصب کیے گئے ہیںجنہوں نے گذشتہ گیارہ ماہ میں ہائی ا سپیڈ، سیٹ بیلٹ اور موبائل فون کی خلاف ورزیوں کی پکڑ دھکڑ کی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خلاف ورزیوں میں غیر قانوی طور پر اوور ٹیکنگ ، تیز رفتار ڈرائیونگ اور رجسٹرڈ نمبر پیلٹس کا نہ ہونا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کار ڈرائیورز یہ سمجھتے ہیں کہ نصب کیے گئے کیمرے محض اووراسپیڈنگ کا جائزہ لینے کے لیے لگائے گئے ہیں لیکن سچ تو یہ ہے کہ کیمرے اوواسپیڈنگ سمیت کئی خلاف ورزیوں کا ریکارڈ رکھ رہے ہیں۔

چیف ٹریفک پولیس نے بتایا کہ البرج ٹاور پر نصب کیے گئے کیمرے ان ٹرکوں اور گاڑیوں کو بھی دیکھتے ہیں جو غیر قانونی طور پر کسی دوسری گاڑی کے قریب آتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شیخ زید روڈ پر 52 البرج کیمرے نصب کیے گئے ہیں جبکہ جنکشنز پر 31 نئے کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ زید روڈ پر بھاری ٹریفک کے سبب ہونے والے حادثات پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے ۔ رواں برس کے پہلے گیارہ ماہ میں ہونے والے حادثات میں122افراد ہلاک ہوئے جبکہ گذشتہ برس اسی دورانیے میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں 131افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :