گرلز ہائی سکولز والی بال مقابلے، گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول سخاکوٹ مالاکنڈ سرفہرست

پیر 7 دسمبر 2015 12:55

گرلز ہائی سکولز والی بال مقابلے، گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول سخاکوٹ مالاکنڈ ..

پشاور۔07 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 دسمبر۔2015ء )صوبائی ڈسٹرکٹ ہائی اینڈ ہائیرسیکنڈری سکولوں کے مابین والی بال مقابلوں کے نتائج کا اعلان کردیاگیا‘ ہائی اینڈ ہائیرسیکنڈری سکولوں کے والی بال مقابلے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول یونیورسٹی ٹاؤن میں منعقد ہوئے مقابلوں میں صوبے کی 13ڈسٹرکٹ کی گورنمنٹ گرلز ہائی اور ہائیرسیکنڈری سکولوں کی ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ مس سعیدہ‘ مسز امتیاز اور ‘مسز افشین ممتاز اور عارفہ سلیم نے مقابلوں کی نگرانی اور ججز کے فرائض انجام دیئے‘ والی بال مقابلوں میں پہلی گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول سخاکوٹ مالاکنڈ ڈسٹرکٹ ‘دوسری گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون مردان اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول سول کوارٹرپشاورنے حاصل کی‘ اس موقع پر مہما ن خصوصی فرزانہ لعل شیر جنر سیکرٹری سپورٹس نے پوزیشن ہولڈر ٹیموں کی طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔