پاک بھارت سیریز کے حوالے سے بی سی سی آئی کا اہم اجلاس شروع ہوگیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 دسمبر 2015 13:11

پاک بھارت سیریز کے حوالے سے بی سی سی آئی کا اہم اجلاس شروع ہوگیا

نئی دہلی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7دسمبر- 2015ء) پاک بھارت سیریز کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) کا اہم اجلاس شروع ہوگیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اجلاس کا سب سے اہم ایجنڈا پاک بھارت مجوزہ سیریز ہے جس کے شیڈول کے حوالے سے بی سی سی آئی کے اعلی حکام کے مابین تبادلہ خیال جاری ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے اجازت ملنے کی صورت میں دونوں ممالک کی ٹیموں مابین مجوزہ سیریز 15دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے ۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے دو روز قبل دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا تھا کہ اگرپیر تک بھارتی بورڈ نے سیریز سے متعلق کوئی جواب نہ دیا تو پاک بھارت سیریز ختم سمجھیں گے اس لئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے پاس سیریز کے انعقاد کے حوالے سے حتمی فیصلے سے آج پی سی بی کو آگاہ کرنا ہے اور اگر بھارتی بورڈ نے کوئی جواب نہ دیا تو پاکستان کی جانب سے سیریز ختم سمجھی جائے گی ۔