میں چاہتی ہوں کے شوہر کے رویے میں کسی قسم کا بدلاؤ آئے ‘ کرینہ کپور

پیر 7 دسمبر 2015 13:29

میں چاہتی ہوں کے شوہر کے رویے میں کسی قسم کا بدلاؤ آئے ‘ کرینہ کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن07دسمبر۔2015ء)بالی ووڈ مشہورو معروف اداکارہ کرینہ کپورنے کہا ہے کہ شادی کے بعد میری زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نہ ہی میں کوئی تبدیلی چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈٰیا رپورٹس کے مطابق لیڈر شپ سمٹ کے 13ویں ایڈیشن کی تقریب کے مو قع پر بالی ووڈ نواب کی بیوی کرینہ کپور خان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ شادی کہ بعد انکی زندگی میں کیا تبدیلی آئی ہے؟، سوال کے جواب میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد ان کی زندگی میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ آنے والے وقت میں اپنی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں چاہتیں،اور نہ ہی وہ یہ چاہتی ہیں کہ ان کے شوہر کے رویے میں کسی قسم کا بدلاؤ آئے۔