حکومت فن قوالی پر خصوصی توجہ دے،فروغ امن کیلیے قوالی کی تقریبات بڑھائی جائیں، سکندر بدر میانداد

پیر 7 دسمبر 2015 13:29

حکومت فن قوالی پر خصوصی توجہ دے،فروغ امن کیلیے قوالی کی تقریبات بڑھائی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن07دسمبر۔2015ء) معروف قوال سکندربدرمیانداد خاں نے کہا ہے کہ فن قوالی کے فروغ اورامن کا پیغام پوری دنیا تک پہنچانے کے لیے حکومت کودیگرشعبوں کی طرح اس شعبے پربھی خاص توجہ دینی چاہیے،قوالی کے ذریعے اس خطے میں بزرگان دین نے اسلام کا پیغام لوگوں تک پہنچایا‘ اس سلسلے کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر بدر میانداد خان کا کہنا تھا کہ فن قوالی میں بزرگان دین اورصوفیا کرام کا کلام پیش کیا جاتاہے جوصرف امن، دوستی اوربھائی چارے کا پیغام دیتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ فن قوالی کے زیادہ سے زیادہ ایونٹس کا انعقاد کیا جائے تاکہ ملک اوربیرون ممالک سجنے والی محافل سے زیادہ لوگ مستفید ہوں اور پاکستان کا مثبت پہلو سامنے آسکے۔