پاکستانی فنکار انگلینڈ میں اسٹیج ڈرامہ ” رولا سیاست دا‘ کا آخری شو 11دسمبر کو پیش کریں گے

پیر 7 دسمبر 2015 13:39

پاکستانی فنکار انگلینڈ میں اسٹیج ڈرامہ ” رولا سیاست دا‘ کا آخری شو ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) انگلینڈ میں پرفارم کرنے والے فنکار 11دسمبر کو انگلینڈ میں اپنا آخری شو کرنے کے بعد 13دسمبر کو پاکستان واپس آجائیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دو ہفتے قبل پاکستانی فنکاروں پر مشتمل ایک طائفہ انگلینڈ میں اسٹیج ڈرامہ ” رولا سیاست دا “ پیش کرنے گیا تھا جن میں اداکارہ زارا اکبر، صوبیہ خان ، سخاوت ناز ، ناصر چینوٹی ، آغا ماجد ، پرویز خان ، علی شاہ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ ان فنکاروں نے انگلینڈ کے مختلف شہروں میں 14کامیاب شوز کیے ہیں جنہوں نے شاندار بزنس کیا ہے ۔ اسٹیج ڈرامہ ” رولا سیاست دا “ کا آخری شو 11دسمبر کو ہو گا جس کے بعد فنکار 13دسمبر کو پاکستان واپس آجائیں گے ۔