عینی طاہرہ نے چمٹا بجانے میں مہارت حاصل کرنا شروع کر دی

پیر 7 دسمبر 2015 13:45

عینی طاہرہ نے چمٹا بجانے میں مہارت حاصل کرنا شروع کر دی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ نے چمٹا بجانے میں مہارت حاصل کرنا شروع کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ آج کل گلوکاری اور ٹی وی ڈراموں کے ساتھ معروف ساز چمٹا بجانے کی تربیت حاصل کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

عینی طاہر روزانہ ایک گھنٹہ چمٹا بجانے کی ریاضت کر رہی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ آنے والی اپنی نئی البم میں عینی طاہرہ چمٹے کے ساتھ پرفارم کرتی نظر آئیں گی ۔عینی طاہر اپنی البم میں میوزک ساز چمٹا استعمال کرنے سے پہلے فوک گلوکار عارف لوہار سے اجازت بھی حاصل کریں گی ۔