پاک بھارت کرکٹ سیریز کے مستقبل کا اعلان مزید ایک دن کیلئے ملتوی ہونیکا امکان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 دسمبر 2015 13:46

پاک بھارت کرکٹ سیریز کے مستقبل کا اعلان مزید ایک دن کیلئے ملتوی ہونیکا ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7دسمبر- 2015ء) پاک بھارت کرکٹ سیریز کے مستقبل کا اعلان مزید ایک سے دو دن کے لیے ملتوی ہونے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کل پاکستان کے دورے پر آرہی ہیں جہاں ان کی پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات متوقع ہے جس میں پاک بھارت سیریز کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ آج شام تک پی سی بی کو اس بات سے آگا ہ کردے گا کہ کل شیڈول اس میٹنگ کے بعد مجوزہ سیریز کے ہونے یا یہ ہونے حتمی فیصلہ سامنے آپائے گا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مبینہ طور پر سری لنکا میں کھیلی جانے والی سیریز کے مجوزہ شیڈول کے مطابق 20،23 اور 26 دسمبر کودو نوں ٹیموں کے مابین 3ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جب کہ 28 اور 30 دسمبر کو 2ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :