دوسری شادی سے روکنے کے لیے بیوی نے اپنے شوہر کو رقم دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 دسمبر 2015 13:48

دوسری شادی سے روکنے کے لیے بیوی نے اپنے شوہر کو رقم دے دی

جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 دسمبر 2015 ء):شوہر کو دوسری شادی سے روکنے کے لیے ایک سعودی خاتون نے اپنے شوہر کو رقم دے دی . تفصیلات کے مطابق سعودی خاتون نے اپنے شوہر کو دوسری شادی سے روکنے کے لیے 90 ہزار سعودی ریال ، پیار بھرا خط اور کیک دے کر اپنے پیار کا اظہار کیا.

(جاری ہے)

”عجل“ اخبار کے مطابق گھر واپس آنے پر شوہر نے دیکھا کہ گھر میں دل کی شکل میں بنا ایک بڑا کیک پڑا تھا جس پر تحریر تھا کہ میں آپ کو ان سے زیادہ دے سکتی ہوں.

جبکہ گھر کی دیواروں اور شیشے پر آویزاں دیگر پرچیوں پر بھی لکھا تھا کہ آپ کو مجھ سے کوئی نہیں چھین سکتا ، آپ محض میرے ہیں اور کسی کے نہیں. علاوہ ازیں خاتون نے اپنے شوہر کے لیے ایک لفافہ بھی چھوڑا جس میں 90 ہزار سعودی ریال اور ایک پیار بھرا خط بھی تھا. البتہ اخبار میں اس جوڑے کی رہائش سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں.