پی سی بی کا بھارت سے سیریزنہ ہونے پرٹریننگ کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ

پیر 7 دسمبر 2015 13:53

پی سی بی کا بھارت سے سیریزنہ ہونے پرٹریننگ کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت سے سیریز نہ ہونے پردو سے تین ہفتے کے ٹریننگ کیمپ منعقد کرنیکا فیصلہ کیاہے ۔ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائیگی ‘کوچنگ اسٹاف بیٹنگ،بولنگ اورفیلڈنگ کی خامیاں دور کرنے کی بھی کوششیں کریں گے۔ پی سی بی نے پاک ‘بھارت سیریز نہ ہونے کی صورت میں پین ٹنگولرسیریز کے انعقاد کا پلان منسوخ کردیاہے اس کے بجائے دوسے تین ہفتے کے تربیتی کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

کیمپ میں بھارت سے ممکنہ سیریز کیلئے منتخب کھلاڑی حصہ لیں گے جس میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس بہتر نانے پر خاص توجہ دی جائے گی ۔ ہیڈ کوچ وقاریونس معاون کوچز مشتاق احمد، گرانٹ فلاور اورگرانٹ لیوڈن کے ہمراہ بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ کا معیار بھی بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ذرائع کے مطابق سلیکٹرز نے بھارت سے سیریز کیلئے 23 کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا جس میں مسلسل ناقص پرفارمنس دینے والے عمراکمل، صہیب مقصوداحمدشہزاد اور سہیل تنویر شامل نہیں ‘قائد اعظم ٹرافی میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ بولر عمرگل اور محمدعامر، بیٹسمین اسد شفیق کے علاوہ چند نوجوان کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :