کرپشن الزامات،مائیکل پلاٹینی کی ممکنہ طور پر سماعت 16 سے 18 دسمبر کے درمیان ہو گی

پیر 7 دسمبر 2015 13:53

کرپشن الزامات،مائیکل پلاٹینی کی ممکنہ طور پر سماعت 16 سے 18 دسمبر کے ..

زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) معطلی کا شکار یوئیفا کے صدر اور فیفا صدارتی امیدوار مائیکل پلاٹینی کی ممکنہ طور پر سماعت 16 سے 18 دسمبر کے درمیان ہو گی۔

(جاری ہے)

پلاٹینی کو ان دنوں کرپشن الزامات کے باعث 90 روز معطلی کا سامنا ہے، فیفا ایتھکس کمیٹی نے پلاٹینی کو 2011ء میں معطلی کا شکار ورلڈ گورننگ باڈی کے صدر سیپ بلاٹر سے مبینہ طور پر 2 ملین ڈالر رقم وصول کرنے پر معطل کیا تھا۔

گزشتہ ماہ کے آخر میں پلاٹینی کے وکیل نے کہا تھا کہ ایتھکس کمیٹی پلاٹینی پر تاحیات پابندی عائد کرنا چاہتی ہے۔ فیفا کے ذرائع کے مطابق ایتھکس کمیٹی پلاٹینی سے ممکنہ طور پر 16 سے 18 دسمبر کے درمیان پوچھ گچھ کر سکتی ہے تاہم سیپ بلاٹر کی قانونی ٹیم نے سماعت کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔