کراچی : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 دسمبر 2015 14:12

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 دسمبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی رینجرز سندھ ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیف سیکرٹری سندھ سمیت دیگر حکام بھی شریک ہیں. اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے چیف سیکرٹری سندھ بریفنگ دیں گے . ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں.

متعلقہ عنوان :