Live Updates

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس، علی زیدی اور عارف علوی نے استعفوں‌کی پیشکش کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 دسمبر 2015 14:16

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس، علی زیدی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 دسمبر 2015 ء) : پاکستان تحریکٍ انصاف کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس جاری ہے . اجلاس کی صدارت پارٹی چئیر مین عمران خان کر رہے ہیں. اجلاس میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی شکست اور دیگر محرکات کا جائزہ لیا جا رہا ہے.

(جاری ہے)

اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی اور عارف علوی نے استعفوں کی پیشکش بھی کر دی . عارف علوی کا کہنا تھا کہ خود کو بلدیاتی انتخابات میں شکست کا ذمہ دار سمجھتا ہوں. اگر قیادت چاہے تو استعفیٰ دینے کے لیے بھی تیار ہوں. واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پاکستان تحریکٍ انصاف کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کا مذکورہ اجلاس میں جائزہ لیا جا رہا ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات