فکسنگ کیس میں مقدمے بازی نے سابق کیوی کرکٹر کرس کینز کو ’کنگال‘ کردیا،ساتھی کھلاڑیوں پر برس پڑے

پیر 7 دسمبر 2015 14:22

فکسنگ کیس میں مقدمے بازی نے سابق کیوی کرکٹر کرس کینز کو ’کنگال‘ کردیا،ساتھی ..

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن07دسمبر۔2015ء) فکسنگ کیس میں مقدمے بازی نے سابق کیوی کرکٹر کرس کینز کو ’کنگال‘ کردیا، انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فکسنگ کیس میں مقدمے بازی سے میں کوڑی کوڑی کا محتاج ہوگیا ہوں۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں لندن کی ساوٴتھ ورک کراوٴن کورٹ میں جیوری نے کرس کینزکو فکسنگ کے الزامات سے بری کردیا تھا مگر ان کی مشکلات ختم ہونے کانام ہی نہیں لے رہی ہیں، آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی نے ان کے خلاف ملٹی ملین ڈالرز کا فراڈ کیس دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کینز کہتے ہیں کہ اس مقدمے بازی نے مجھے کنگال کرکے رکھ دیا ہے لیکن اس کے باوجود میں اپنا نام کلیئر کرنے کی جنگ جاری رکھوں گا، میں ان سب چیزوں سے اکتا چکا ہو، کوڑی کوڑی کا محتاج ہوگیا ہوں لیکن پھر بھی شکست ماننے والا نہیں ہوں۔سابق آل راوٴنڈر نے اپنے خلاف کیس کے دوران گواہی دینے پر نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کولم کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ لندن میں جب 2012 میں میں نے للت مودی کے خلاف ہرجانے کا کیس کیا تھا تو سابق آئی پی ایل چیئرمین کے گواہوں میں لوونسنٹ اور برینڈن میک کولم دونوں ہی شامل تھے،

متعلقہ عنوان :