لندن کے ریلوے اسٹیشن پرپولیس کو حملے کی اطلاع دینے والا بھی مسلمان ہی تھا

پیر 7 دسمبر 2015 14:51

لندن کے ریلوے اسٹیشن پرپولیس کو حملے کی اطلاع دینے والا بھی مسلمان ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی07دسمبر۔2015ء) برطانوی دارالحکومت لندن کے ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے حملہ کرنے والے 29 سالہ شخص سے تفتیش جاری ہے،پولیس کو حملے کی اطلاع دینے والا بھی مسلمان ہی تھا ،مسلم کمیونٹی کی جانب سے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے حملہ کرنے والے 29 سالہ شخص سے تفتیش جاری ہے،پولیس کو حملے کی اطلاع دینے والا بھی مسلمان ہی تھا اس کا کہناہے کہ جب زخمی مدد کے لیے چلا رہا تھا تو سب جان بچا کر بھاگ رہے تھے ،ایسے میں اس نے فون کر کے پولیس کو بلایا۔

متعلقہ عنوان :