جب تک ملک کو قبضہ گروپ سے نہیں چھڑا لیتے ہار نہیں مانیں گے،شیخ رشید

پیر 7 دسمبر 2015 14:53

جب تک ملک کو قبضہ گروپ سے نہیں چھڑا لیتے ہار نہیں مانیں گے،شیخ رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن07دسمبر۔2015ء) راولپنڈی کے بلدیاتی انتخابات میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے شکست کی بھڑاس عوام پر نکالتے ہوئے کہاہے کہ ملک ا سوقت 30 ہزار ارب کا مقروض ہو چکا ہے قوم کو تب سمجھ آئے گی جب ملک کی ایک ایک چیز بک جائے گی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ جب تک ملک کو قبضہ گروپ سے نہیں چھڑا لیتے ہار نہیں مانیں گے۔

(جاری ہے)

آمر کے دور میں ملک 6 ہزار ارب کا مقروض تھا اور اب 30 ہزار ارب کا مقروض ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو تب سمجھ آئے گی جب ایک ایک چیز بک جائے گی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ امید تھی راول ٹا ؤن سے 13 سے 16 نشستیں جیتیں گے مگر ایسا نہیں ہوا کیونکہ نتائج ہماری توقع کے مطابق نہیںآ ئے۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں شکست تسلیم کرتے ہیں مگر عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :