کراچی میں آپریشن کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں، قوم اور ریاستی اداروں کے تعاون سے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ یقینی بنائیں گے

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی گورنر سندھ سے ملاقات میں گفتگو

پیر 7 دسمبر 2015 15:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کراچی میں آپریشن کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں، قوم اور ریاستی اداروں کے تعاون سے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ یقینی بنائیں گے۔ پیر کو گورنر ہاؤس سندھ میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں، قوم اور ریاستی اداروں کے تعاون سے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ یقینی بنائیں گے۔