امریکہ کی زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد کا شامی فوج کے ہتھیاروں کے گودام پرفضائی حملہ ، 4 فوجی ہلاک،16 زخمی

پیر 7 دسمبر 2015 16:26

امریکہ کی زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد کا شامی فوج کے ہتھیاروں کے گودام ..

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء ) امریکہ کی زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد نے شام کے مشرقی صوبہ دیرالزور میں شامی فوج کے ہتھیاروں کے گودام پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اطلاع روسی خبر رساں ایجنسی "نوووستی" نے شامی فوجی ذرائع کے حوالے سے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق دو ٹینلوں کو نقصان پہنچا۔یاد رہے کہ امریکہ کی زیر قیادت اتحاد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور شامی حکام سے اجازت لئے بغیر ستمبر سن 2014 سے شام میں داعش کے مورچوں پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :