سعودی عرب میں 18 سالہ دوشیزہ15 ملین ریال کی مالک بن گئی

پیر 7 دسمبر 2015 16:26

سعودی عرب میں 18 سالہ دوشیزہ15 ملین ریال کی مالک بن گئی

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء) سعودی عرب میں 18 سالہ دوشیزہ15 ملین ریال کی مالک بن گئی۔ایک سعودی اخبار رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک غریب اور مقروض سعودی خاندان کا واقعہ سامنے آیا۔ مقروض سعودی شہری قرض کی عدم کی وجہ سے سخت پریشان تھا کہ اچانک اس کے ایک واقف کار مگر بڑی عمر کے ایک دولت مند شخص نے اسے قرض سے نجات دلانے کے لیے پیشکش کی۔

اس نے مقروض شہری سے کہا کہ وہ اپنی 21سالہ بیٹی اسے نکاح میں دے دے تو وہ اس کا سارا قرض اتار دے گا۔ یہ تجویز سْن کر مقروض شہری کی آنکھیں چمک اٹھیں۔ وہ گھر واپس لوٹا اور بیٹی کو سارا ماجرا بیان کرکے اس کی رضامندی طلب کی۔ بیٹی نے بوڑھے امیر سے شادی سے انکار کردیا۔ باپ نے بہتیراسمجھا مگربیٹی نے بات مان کرنہ دی۔

(جاری ہے)

باپ سے گفتگو کرتے ہوئے لڑکی کی ایک چھوٹی بہن جس کی عمر18 سال تھی کو جب پتا چلا تو اس نے دونوں کا مسئلہ حل کراتے ہوئے خود کو بوڑھے امیر کے ساتھ شادی کے لیے پیش کردیا۔

مقروض شخص نے امیرتک بات پہنچائی اور بتایا کہ اس کی بڑی بیٹی نہیں مان رہی البتہ چھوٹی بیٹی نے خود کو اس کے لیے تیار کر لیا ہے۔ کیا آپ کو چھوٹی بیٹی کا رشتہ قبول ہے تو بزرگ نے چھوٹی لڑکی سے نکاح پر آمادگی ظاہر کردی۔دونوں میں نکاح بھی ہو گیا۔ دولت مند نیغریب کا قرض چکا دیا۔ دونوں میاں بیوی کے درمیان صرف نکاح ہوا تھا، خلوت صحیحہ' نہیں ہوئی تھی کہ اچانک اس شخص کا انتقال ہو گیا اور غریب کی بیٹی اپنے شوہر کے ترکے سے 15ملین ریال کی بھاری رقم لے کر اپنے والد کے گھر آ گئی۔

متعلقہ عنوان :