سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کے ریمانڈ میں پانچ دن کی توسیع کردی‘ ڈاکٹر عاصم عدالت میں پھٹ پڑے
جھگڑا کسی اور سے ہے پکڑا مجھے گیا‘ میرے ساتھ زیادتی ہورہی ہے‘ مجھے ہتھکڑی لگا کر میرے ہی ہسپتال لے جایا گیا‘ مجھے قتل کرنا ہے تو مار دیں ‘ اس طرح ذلیل مت کریں، ڈاکٹر عاصم حسین
پیر 7 دسمبر 2015 16:30
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کے ریمانڈ میں پانچ دن کی توسیع کردی‘ ڈاکٹر عاصم عدالت میں پھٹ پڑے اور اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جھگڑا کسی اور سے ہے پکڑا مجھے گیا‘ میرے ساتھ زیادتی ہورہی ہے‘ مجھے ہتھکڑی لگا کر میرے ہی ہسپتال لے جایا گیا‘ مجھے قتل کرنا ہے تو مار دیں ‘ اس طرح ذلیل مت کریں۔
پیر کو ڈاکٹر عاصم کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا جس میں ڈاکٹر عاصم نے صحت جرم سے انکار کردیا ۔ تفتیشی افسر کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ہسپتال کے انچارج سے تفصیل حاصل کرلی گئی ہے ڈاکٹر عاصم کا پانچ دن کا ریمانڈ دیا جائے۔ ہسپتال میں دہشت گردوں کا علاج کیا جاتا تھا گواہ کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیئے کہ ایک روز قبل ڈاکٹر عاصم کی بیٹی نے ان سے تھانے میں ملاقات کی عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گواہ کا بیان ریکارڈ کرایا گیا۔
جج نے ڈاکٹر عاصم سے سوال کیا کہ کیا آپ کو مارا پیٹا گیا جس پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے کہا کہ کمرہ عدالت میں غیر متعلقہ افراد بھی موجود ہیں چیمبر میں ڈاکٹر عاصم سے سوال کیا جائے۔ ڈاکٹر عاصم نے اپنی بیٹی کو تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ ڈاکٹر عاصم نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ جو کچھ حراست میں ہوا وہ الگ کہانی ہے مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں صرف الله پر یقین ہے نوے دن میں چار بار قرآن ختم کیا۔ جھگڑا کسی اور سے ہے میرے ساتھ زیادتی ہورہی ہے مجھ پر تشدد نہیں ہوا مجھے ہتھکڑی لگا کر میرے ہی ہسپتال لے جایا گیا میں آپ کو تفصیلات چیمبر میں بتا سکتا ہوں جس پر عدالت کے جج نے ریمارکس دیئے کہ چیمبر میں اجازت نہیں دے سکتے۔ آپ صرف یہ بتائیں کہ تشدد ہوا کہ نہیں جس پر ڈاکٹر عاصم نے جواب دیا کہ مجھے مقدمے میں زبردستی فٹ کرنا چاہتے ہیں میرے اوپر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں مجھے قتل کرنا ہے تو مار دیں یا مقابلے میں مار دیں میں مر گیا تو الزام اسی نظام پر ہوگا میری جان کو شدید خطرہ ہے نیب نے تفتیش کرلی ہے مجھ سے میری جان چاہئے میں اپنی جان ان کو دیتا ہوں بیوی کو کینسر ہے اور وہ عدالتوں اور تھانوں کے چکر کاٹ رہی ہے میری بوڑھی والدہ نوے برس کی عمر میں میری رہائی کے لئے تڑپ رہی ہے عدالت نے سماعت کے بعد ڈاکٹر عاصم کے ریمانڈ میں پانچ دن کی توسیع کردی جس کے بعد انہیں بکتر بند گاڑی میں گلبرگ تھانے منتقل کردیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.