کراچی آپریشن سے امن وامان میں بہتری آئی ‘شرپسندوں کو دوبارہ سرنہیں اٹھانے دینگے:وزیراعظم
عمر جمشید پیر 7 دسمبر 2015 16:52
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔07 دسمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن سے حالات میں بہتری آئی‘کوئی بھی حکومت امن و امان پر سمجھوتہ نہیں کرسکتی‘ کراچی آپریشن آٹھ سال قبل شروع ہوجانا چاہئے تھا ، ماضی میں اس پر کسی نے توجہ نہیں دی‘کراچی میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ‘ اغواء برائے تاوان کے واقعات میں نمایاں طور پر کمی آئی‘ کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے‘ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ہمیں تمام پہلوؤں کا جائزہ لینا ہوگا‘ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دیکھنا ہوگا کہ شرپسند عناصر وسائل کہاں سے حاصل کررہے ہیں۔
وہ پیر کو گورنر ہاؤس کراچی میں امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔(جاری ہے)
اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان‘ وزیر دفاع خواجہ آصف‘ آرمی چیف جنرل راحیل شریف‘ گورنر و وزیراعلیٰ سندھ ‘ ڈی جی آئی ایس آئی‘ ڈی جی آئی ایس پی آر‘ کور کمانڈر کراچی‘ ڈی جی آئی بی‘ چیف سیکرٹری سندھ ‘ آئی جی سندھ‘ سیکرٹری داخلہ سندھ‘ ڈی جی رینجرز سندھ اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں کراچی میں جاری آپریشن ‘ رینجرز کی مدت میں توسیع سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر 2013 میں کراچی آپریشن شروع کیا۔ کراچی آپریشن کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا جس میں سیاسی جماعتوں کے رہنما‘ کاروباری حضرات اور دوسرے اہم فریقوں نے بھی شرکت کی۔ تفصیلی غور کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں بڑا آپریشن شروع کیا جانا چاہئے۔ کراچی آپریشن کا ہدف شہر قائد میں امن کی بحالی ہے۔ کراچی آپریشن کے مقاصد واضح ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ امن و امان کی بحالی کے لئے رینجرز‘ پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کا کردار قابل تعریف ہے ہمیں کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینا ہوگا۔ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اہداف کے حصول کو مدنظر رکھنا پڑ ے گا۔ ہمیں اس بات کا بھی جائزہ لینا ہوگا کہ شرپسند عناصر کو وسائل کہاں سے ملتے ہیں۔ کراچی آپریشن میں وفاق نے صوبائی حکومت اور سکیورٹی اداروں کو مکمل تعاون فراہم کیا۔ شرپسند عناصر کو دوبارہ سر اٹھانے سے روکنے کے لئے موثر اقدامات پر توجہ دینا ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.