پا ک بھارت سیریز ، شہریار خان نے سشما سوراج سے امیدیں باندھ لیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 دسمبر 2015 17:14

پا ک بھارت سیریز ، شہریار خان نے سشما سوراج سے امیدیں باندھ لیں

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7دسمبر- 2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان کا کہنا ہے کہ وہ بھارت سے سیریز کے حوالے سے مزید ایک سے دو دن انتظار کریں گے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ انہیں حکومت کی جانب سے آگا ہ کیا گیا ہے کہ کل بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کل پاکستان کے دورے پر آرہی ہیں اور ان کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقاتیں متوقع ہیں جہاں پاک بھارت سیریز کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا جس کے بعد پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے سیریز کے بارے میں جواب کامزید ایک سے دو دن انتظار کرے گی جس کے بعد گرین سگنل ملنے پر سیریز کے انتظامات مختصر مدت میں مکمل کرلیے جائیں گے ۔

شہریار خان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی بھی کہ چکی ہے کہ یہ سیریز ضروری کھیلی جانی چاہیئے ۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر کے بارے میں سوال پر شہریار خان کا کہنا تھا کہ انہیں ٹیم میں لانے سے قبل بٹھا کر سمجھایا جائے گا کہ اب ان کا رویہ کیسا ہونا چاہیئے ۔سلمان بٹ اور محمد آصف کے بارے میں شہریار خان نے کہا کہ انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے بلکہ وہ ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کے اہل ہوں گے ۔