پنجابی فلموں میں پنجابی زبان کاجاندار استعمال کیاجاتاہے‘ مصطفی قریشی

پیر 7 دسمبر 2015 18:05

پنجابی فلموں میں پنجابی زبان کاجاندار استعمال کیاجاتاہے‘ مصطفی قریشی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء ) فلموں کے سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ پنجابی بڑی میٹھی زبان ہے ،میری مادری زبان سندھی ہے لیکن فلموں میں کام کرنے کے لئے مجھے پنجابی زبان سیکھنی پڑی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹر ویوکے دوران کہا کہ پنجابی فلموں میں پنجابی زبان کاجاندار استعمال کیاجاتاہے ،سلطان راہی مرحوم پنجابی زبان کو اونچا بولتے تھے اور یہ پنجاب کی ثقافت کا حصہ ہے ۔مصطفی قریشی نے کہا کہ سلطان راہی کے دنیا سے جانے کے بعد ہماری جوری ٹوٹ گئی ،مرحوم حقیقی زندگی میں واقعی ایک کھرا اور بہترین انسان تھا اور اسکی کمی کوئی پوری نہیں کر سکتا۔