فلم انڈسٹری آنیوالے وقت میں کامیابیاں حاصل کرے گی‘ ہمایوں سعید

پیر 7 دسمبر 2015 18:10

فلم انڈسٹری آنیوالے وقت میں کامیابیاں حاصل کرے گی‘ ہمایوں سعید

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء)اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ انڈسٹری کے بحران کو دور کر نے کیلئے معیاری فلموں کی اشد ضرورت ہے‘ آنے والے وقت میں کامیابیاں حاصل کریں گے۔ گزشتہ روز ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے اچھا ثابت ہوا میرے علاوہ دیگرفلمسازوں کی فلمیں بھی کامیابی سے ہمکنارہوئیں جنکی بدولت اس وقت درجنوں کی تعدادمیں نئی فلمیں بنائی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

میرے لیے یہ اعزازکی بات ہے کہ میری فلم جوانی پھرنہیں آنی رواں برس کی بہترین فلم قرارپائی ہے جس نے بھارتی فلموں کوبھی پیچھے چھوڑدیا ، میں اپنے نئے پراجیکٹس پربھی محنت کررہاہوں۔مذکورہ فلم کے سپرہٹ ہونے سے میری مزید حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے سب کومحنت کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان میں جدیدٹیکنالوجی کے مطابق بننے والی فلموں سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے آنیوالے وقت میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔