کے ایم سی وڈی ایم سیز کے ملازمین کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی یاناانصافی بر داشت نہیں کی جائے گی ،سید ذوالفقار شاہ

پیر 7 دسمبر 2015 18:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء)سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓکی قربانی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ظلم کو برداشت کرنے والا بھی ظالم کا ساتھی ہوتاہے لہذا ہمیں چا ہیے کہ کسی کی ذیادتی یا ناانصافی کو برداشت نہ کیا جائے اور جائز اور قانونی حق کو لڑکر بھی حاصل کیا جائے لہذا آج ہم عہد کرتے ہیں کہ کے ایم سی وڈ ی ایم سیز کے ملازمین کے ساتھ کسی قسم کی ذیادتی برداشت نہیں کرینگے وہ آج سجن یونین مشینری پول ورکشاپ یونٹ کے تحت سالانہ یوم حسین کی تقریب سے خطاب کررہے تھے جوکہ جلسہ عام کی شکل اختیار کرگئی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے انعقاد پر سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن مبارکباد کا مستحق ہے انہوں کامیاب ہونے والے عوامی نمائندوں کو مبارکبار پیش کرتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ 10سال کے طویل وقفے کے بعد الیکشن کے انعقاد کے بعد جمہوریت کی نرسری بحال ہوگئی ہے اور اب یونین کی آواز کے ساتھ عوامی نمائندوں کی آواز بھی شامل ہوئی تو مسائل خود بخود حل ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کو میٹر اور چھ ڈ ی ایم سیز کے چیئر مینوں کو اختیارات دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔اس موقع پر مشینری پول ورکشاپ یونٹ کے چیئر مین لالہ عبد الجبار بلوچ ،صد ر شبیر خان جدون کیپٹن ،سینئر جوائنٹ سیکریٹری ظہیر احمد میٹو نے مشینری پو ل گاڑیوں کی مرمت نہ ہونے گاڑیوں کو ٹائر ٹیوب ،بیٹریوں کی عدم فراہمی اضافی ڈیوٹیوں کی ادائیگی کے باوجود اوورٹائم نہ ہونے ،ڈرائیوروں کی خالی اسامیوں پر مشینری پول کی ایکٹینگ ڈرائیوروں کو پرموشن نہ دینے اور میڈیکل کی سہولتوں کی عدم فراہمی جیسے مسائل پر روشنی ڈالی ۔

سیدذوالفقارشاہ نے حاضر ین کو یقین دلایا کہ انکے اتحاد ویکجہتی سے تمام مسائل حل کروائے جائیں گے ۔تنخواہوں پنشن کی ادائیگی میں باقاعدگی لے آئے ہیں اب پنشنرز کے بقایاجات کی ادائیگی ہماری ترجیح ہے ۔آخر میں ملک کی ترقی سلامتی خوشحال کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور حاضرین لنگر ونیاز امام حسین ؓ تقسیم کی گئی اور مقامی چینل کے انچارج بلدیاتی نیوز عزیز عارف کو انکی ملازمین کے سلسلے میں شاندار خدمات پر ایوارڈ دیاگیا۔