آرمی چیف کا امن و امان پر اعتماد کا اظہار،گاڑی کے شیشے نیچے کر کے سفرکرتے رہے

پیر 7 دسمبر 2015 18:38

آرمی چیف کا امن و امان پر اعتماد کا اظہار،گاڑی کے شیشے نیچے کر کے سفرکرتے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 دسمبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی آپریشن کے نتیجے میں قائم امن و امان پراعتماد کے اظہار کیلئے گاڑی کے شیشے نیچے کر کے سفر کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس کراچی میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف اجلاس میں شرکت کے بعد جب گورنر ہاؤس سے روانہ ہوئے تو انہوں نے گاڑی کے شیشے نیچے کر کے سفر کیا۔ اس دوران کور کمانڈر کراچی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :