داعش کی ویب سائٹس چلانے کے الزام میں ایران سے 53 افرادگرفتار

گرفتارافرادکی اکثریت ایران کے سرحدی علاقوں میں مقیم اوروہاں سے نیٹ ورک چلا رہی تھی،پولیس سربراہ

پیر 7 دسمبر 2015 18:49

داعش کی ویب سائٹس چلانے کے الزام میں ایران سے 53 افرادگرفتار

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 دسمبر۔2015ء) ایران میں انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے والے ادارے کے سربراہ کمال ھدینفردنے کہاہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انتہا پسند گروپ داعش کی حمایت میں ویب سائٹس چلانے کے الزام میں 53 افراد کو حراست میں لے لیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایرانی سائبر پولیس کے سربراہ کمال ھدینفرد نے ایک بیان میں بتایا کہ ان افراد میں سے اکثر ایران کے سرحدی علاقوں میں مقیم تھے، انہوں نے اس موقع پر کسی سرحدی علاقے کا نام نہیں لیا،یادرہے کہ گذشتہ مہینے کے دوران ایرانی حکومت نے بتایا تھا کہ اس نے عراقی سرحد کے ساتھ ملحقہ صوبے کرمانشاہ میں ایک شدت پسند سنی مسلمان گروپ کے لئے جنگجو بھرتی کرنے والے ایک سیل کو حراست میں لیا ہے،اس علاقے میں مجموعی طور پر ایک بڑی سنی آبادی رہائش پذیر ہے جو کہ تہران کی شیعہ حکومت کی پالیسیوں سے ناخوش ہے، ایران نے شام اور عراق میں لڑنے والی شیعہ تنظیموں اور ملیشیاؤں کی مدد کے لئے فوجی افسران بھی بھیجے ہیں جس کی وجہ سے خطے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :